۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجۃ الاسلام شیخ احمد نوری

حوزہ/ رکن گلگت بلتستان کونسل کا کہنا تھا کہ حضرت امام خمینیؒ کو اپنے ہدف، قوم، راہکار پر پورا پورا یقین تھا، اسکے علاوہ سب سے بڑی خصوصیت اللہ پر ایمان تھا۔ جس کیوجہ سے دنیا کی طاقتیں انکے مقابلے میں سازشیں کرتی رہیں، لیکن امام خمینی ؒ اور رہبر معظم خامنہ ای کے سامنے سب بے بس نظر آرہی ہیں، اسکی بنیادی وجہ اللہ پر توکل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انقلاب اسلامی کی 44ویں سالگرہ پر قم کی علمی درسگاہ مدرسہ حجتیہ میں جامعہ روحانیت بلتستان، گلگت، پنجاب، سندھ اور جامعہ بعثت کی جانب سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد ہوا۔

منعقد تقریب سے حجۃ الاسلام شیخ احمد نوری رکن گلگت بلتستان کونسل و سیکرٹری مالیات ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا وہ انقلاب ہے، جو دن بہ دن پھیلتا جا رہا ہے، جس کی سب سے اہم علت قیادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ کو اپنے ہدف، قوم، راہکار پر پورا پورا یقین تھا، اس کے علاوہ سب سے بڑی خصوصیت اللہ پر ایمان تھا۔ جس کی وجہ سے دنیا کی طاقتیں ان کے مقابلے میں سازشیں کرتی رہیں، لیکن امام خمینی ؒ اور رہبر معظم خامنہ ای کے سامنے سب بے بس نظر آرہی ہیں، اس کی بنیادی وجہ اللہ پر توکل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .